سابق وزیراعظم نواز شریف کی جلد وطن واپسی کا امکان

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی جلد وطن واپسی متوقع ہے

اطلاعات کے مطابق نواز شریف ایک ہفتے بعد جدہ سے لندن پہنچیں گے۔

سابق وزیراعظم لندن میں چند ہفتے قیام کے بعد پاکستان روانہ ہوں گے۔

اطلاعات کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی کے پروگرام کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی۔

نوازشریف نےجدہ میں قیام کےدوران سعودی شاہی خاندان کےافراد،دیگراہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں