سیلاب متاثرین کیلئے سندھ میں20 لاکھ گھر بنائینگے:بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں عام آدمی کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے۔پیپلزپارٹی کا نعرہ روٹی کپڑا اور مکان ہے جسے ہم پورا کر رہے ہیں

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ میں سیلاب زدگان کے منہدم گھروں کی تعمیر نو کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے آپ کے خوشی کے دن شروع ہورہے ہیں، وعدہ ہے کہ جس کے گھر کو نقصان ہوا اسے مالکانہ حقوق دلوائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سندھ میں 20 لاکھ گھر بنانے ہیں، ان گھروں کی تعمیر میں وقت تو ضرور لگے گا لیکن مالکان حقوق کے ساتھ تمام سیلاب زردگان کو گھر ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بے روزگاری ہے، ہمیں عام آدمی کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے، اختلافات سے ہمیں تاریخی نقصان ہوا لیکن ہم جو نقصان ہوا اسے درست کرتے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ سے کہتا ہوں سیلاب متاثرین کی جتنی مدد ہوسکے کرنی ہے۔ دیگر جتنے لوگوں کا بھی حق ہے انہیں دلائیں گے

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں