پولیس کی کچے میں کارروائی کے دوران 6 ڈاکو ہلاک

رحیم یار خان میں پولیس مقابلے کے دوران 6 ڈاکو ہلاک ہو گئے

اطلاعات کے مطابق ڈی پی او رحیم یارخان رضوان گوندل نے بتایا ہے کہ خفیہ اطلاع پر پولیس ٹیم نے کچہ کشمور میں کارروائی کرکے ڈاکوؤں کے سرغنہ جانو انڈھڑ سمیت 6 ملزمان کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ماہی چوک کے علاقے میں 2 سال قبل قتل کیے گئے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کے مقدمات میں مطلوب تھے جن کے زندہ اور مردہ گرفتاری پر سندھ اور پنجاب پولیس کی جانب سے انعام مقرر کیا گیا تھا

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں