پنجاب میں سات اگست تک مون سون بارشیں،الرٹ جاری

پنجاب کے مختلف اضلاع میں 7 اگست تک مون سون بارشیں ہوں گی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کی شدت میں کمی کے امکانات ہیں . پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال نارمل ہو رہی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم ا ے نے بتایا کہ تربیلا ، چشمہ اور کالاباغ کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے جبکہ جسڑ ،شاہدرہ اور بلوکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے ۔دریائے جہلم اور چناب میں بھی پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔

پی ڈی ایم ا ے کا مزید کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد 70934 اور اخراج 63024 ہے۔ہیڈ اسلام کے مقام پر پانی کی آمد 54306 اور اخراج 53706 ہے۔

دریائے راوی میں سدھنائی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے ۔تونسہ بیراج سے 357٫457 کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں