سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس کی اپیل نمٹا دی

سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس کی اپیل نمٹا دی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس کی اپیل نمٹاتے ہوئے فیصلے میں کہا کہ ٹرائل کورٹ، ہائی کورٹ کے حتمی فیصلے تک توشہ خانہ کیس کا فیصلہ نہیں کرسکتی۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو ہاٸی کورٹ سے کوٸی ریلیف ملا؟خواجہ حارث نے جواب دیا کہ ہمیں ابھی تک ہاٸی کورٹ سے ریلیف نہیں ملا۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ آپ عدالت سے کیا چاہتے ہیں؟ ہاٸیکورٹ کی جانب سے درخواست پر فیصلہ آنے دیں۔

خواجہ حارث نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ ہاٸی کورٹ میں داٸر درخواستوں پر ہمیں نہیں سنا گیا۔

الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ عدالتی فیصلے کی خواجہ حارث اپنی مرضی کی تشریح کرتے ہیں۔

عدالت عظمیٰ نے کہا کہ درخواست گزار کے مطابق ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس زیر التوا ہے، درخواست گزار سپریم کورٹ سے اس موقع پر فیصلہ نہیں چاہتے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے استفسار کیا کہ کیا حکمنامے میں کچھ اور شامل کرانا چاہتے ہیں؟

وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ عدالت پہلے ہی بہترین حکم جاری کر رہی ہے، عدالت اس کیس کو نمٹانے کے بجائے خارج کرے۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں