مشترکہ مفادات کونسل نے نئی مردم شماری کی منظوری دیدی

مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں نئی مردم شماری کی منظوری دیدی گئی ہے

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اور ادارہ شماریات سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے حکام شریک ہوئے، اجلاس میں نئی مردم شماری سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا۔

شماریات بیوروکی جانب سے مشترکہ مفادات کونسل کو مردم شماری پر بریفنگ دی گئی جس کے بعد آئندہ الیکشن ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کے نتائج کے مطابق کرانے پر اتفاق ہوا

مشترکہ مفادات کونسل کی سفارشات پر نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے بارے میں گزیٹڈ نوٹیفکیشن جاری ہو نے کے بعد آئین کے آرٹیکل 15(1)کا سب سیکشن 5کے تحت الیکشن کمیشن پاکستان از سر نو حلقہ بندیاں کرانے کا قانونی طو رپر پابند ہے۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں