اٹک جیل انتظامیہ ملاقات کی اجازت نہیں دے رہی:وکیل عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نعیم پنجوتھا کا کہنا ہے کہ اٹک جیل کی انتظامیہ نے عمران خان سے ملاقات کرانے سے انکار کر دیا۔

نعیم پنجوتھا کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے اٹارنی اور دیگر دستاویزات پر دستخط کرانے ہیں لیکن جیل کی انتظامیہ نے عمران خان سے ملاقات کرانے سے انکار کر دیا۔

وکیل عمران خان نے بتایا کہ جیل انتظامیہ نےکہا پاور آف اٹارنی کے لیے پیر کو رابطہ کریں، اگر پیر کو بھی ملاقات نہ کرنے دی گئی تو ایک دن مزید ضائع ہو جائےگا۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں