یوم آزادی ،ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

یوم آزادی پر  ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف  کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے، باجے ، ہارن بیچنے اور بجانے کے خلاف دفعہ144 نافذکی گئی ہے۔  وفاقی دارالحکومت میں یوم آزادی کی رات کیلئے سکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔

وفاقی پولیس کے مطابق یوم آذادی کے سلسلے میں سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں

1500 سے زائدپولیس افسران واہلکار سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے الگ سے 550 افسران واہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے

سینئر افسران خود فیلڈ میں رہ کر امن و امان اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں گے۔

ون ویلنگ کے روک تھام کے لیے خصوصی پکٹس لگائی گئی ہیں،پارکوں اور پبلک مقامات پربھی خصوصی نفری تعینات کی گئی ہے

ون ویلنگ اور اس مقصد کے لئے موٹرسائیکل تیار کرنے والی ورکشاپس کے خلاف بھی کاروائی کی جا رہی ہے

کسی مقام پر ہلڑ بازی اورقانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،یوم آزادی کے موقعہ پر قانون شکن عناصر کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کیا جائیگا

راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی شہر بھر میں ون ویلنگ پر 2 روز کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں