سونے کے نرخوں میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

ملک میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، فی تولہ سونا ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
اسلام آباد: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازار میں سونے کے نرخوں میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونا 5,700 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4,82,936 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4,972 روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4,14,039 روپے ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونا 5,200 روپے مہنگا ہوا تھا، جس کے باعث صرف دو دنوں کے دوران سونے کے نرخوں میں مجموعی طور پر 10 ہزار روپے سے زائد کا بڑا ہافا ہو چکا ہے۔
