16 ماہ کا سفر بہت کٹھن تھا:شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سولہ ماہ کا سفر بہت کٹھن تھا،سیاست قربان کر کے ریاست کو بچایا

قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئین کے راستے سے آئے تھے اور اسی راستے سے واپس جا رہے ہیں، قوم کے اختیارات، وسائل کی امانت میں کوئی خیانت نہیں کی، 16 ماہ کانٹوں اور انگاروں کا سفر تھا، سیاست قربان کرکے ریاست کو بچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئینی راستے سے اقتدار میں آئے اسی راستے سے واپس جارہے ہیں، آئینی طریقے سے نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق ہوا، ملک کی باگ دوڑ نگراں وزیراعظم کے حوالے کررہا ہوں، نگراں وزیراعظم کا تعلق ملک کے عظیم صوبے سے ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ ارض پاک اور عوام کی نگہبانی کی، 16 ماہ کا سفر بہت کٹھن تھا، 16 ماہ کانٹوں اور انگاروں کا سفر تھا، الحمد اللہ قوم کی امانت میں کوئی خیانت نہ کی، مختصر مدت میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، قومی مفاد پر کوئی آنچ نہ آنے دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے عظیم دوستوں نے مشکل وقت میں ساتھ دیا، سیاست قربان کرکے ریاست کو بچایا، مہنگائی اس رفتار سے کم نہ ہوئی جس کی توقع تھی، قرض لینا کوئی کامیابی نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑا، سابق حکومت ڈیفالٹ کی شکل میں مشکل سرنگ بچھا کرگئی، ملک ڈیفالٹ کر جاتا تو ایک تباہ کن صورتحال ہوتی۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں