یوم آزادی،ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس میں تقریب پرچم کشائی

ملک بھر کی طرح فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈا نڈسٹری میں 76واں یوم آزادی حب الوطنی کے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

ایف پی سی سی آئی کے ملک بھر کے دفاتر کے ساتھ ساتھ کیپٹل آفس اسلام آباد میں جشن آزادی کی تقریب کے دوران پرچم کشائی کی گئی اور کیک کاٹا گیا ۔

چیئرمین ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس مرزا عبدالرحمن نے قومی پرچم لہرایا اور 76ویں یوم آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا۔ یوم آزادی کی تقریب میں راولپنڈی وومن چیمبر کی سینئر نائب صدر صبوئی حسین، ایف پی سی سی آئی کی جنرل باڈی ممبر الماس اختر سمیت فوزیہ تبسم، عائشہ جاوید، عمارہ امجد، عارفہ اصغر، نورین طارق، منتہیٰ شاہ رخ، رضیہ سلطان سمیت دیگر نے ملکی سالمیت ، یکجہتی اور امن کیلئے خصوصی دعائیں کیں اور جموں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی قبضے اور معصوم لوگوں پر مظالم کی شدید مذمت کی

چیئرمین کوآرڈینیشن ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس مرزا عبدالرحمن نے پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست کا دن اپنے ملک سے وابستگی کا اعادہ کرنے اور وژن کے مطابق اس کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنے کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم میڈ ان پاکستان کو فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پاکستان کو خطے کی مضبوط معیشت بنانے کے لیے قائداعظم محمد علی کے بتائے ہوئے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر کام کرنا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہ 14 اگست ہمیں اس مٹی کے بیٹوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے ہمارے ملک کی علاقائی اور نظریاتی سرحدوں کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں