شاندانہ گلزار کو کل عدالت کے سامنے پیش کیا جائے:اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ تحریک انصاف کی رہنما رہنما شاندانہ گلزار کو کل عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے

عدالت عالیہ کے جسٹس بابر ستار نے ایم پی او کے تحت شاندانہ گلزار کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی

عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو بھی کل ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کہا کہ جس پولیس افسر نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو معلومات دی وہ بھی کل عدالت پیش ہو۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈی سی اسلام آباد سے کل تک 3 ماہ کے ایم پی اوز کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں