ایل پی جی مزید 10 روپے فی کلو مہنگی

ایل پی جی کی قیمت میں مزید 10 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا

کمپنیز نے بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت کوجوازبناکرایل پی جی مہنگی کردی، اور فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں اضافے سے گھریلو سیلنڈر 120 روپے اور کمرشل سیلنڈر کی قیمت میں 450 روپے مہنگا ہو گیا ہے

کمپنیز نے بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت کو جواز بنا کر ایل پی جی مہنگی کی ہے اور بتایا ہے کہ 92 ڈالر فی میٹرک ٹن اضافے کے بعد ایل پی جی 556 ڈالر فی میٹرک ٹن پر پہنچ گئی ہے

دوسری جانب چیئرمین ایل پی جی ایسوسی کا کہنا ہے کہ 2 دن میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 20 روپے بڑھائی گئی ہے

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں