صدر نے 13 بل بغیر دستخط واپس بھجوا دیئے

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پیمرا ترمیمی بل کی منظوری دیدی جبکہ باقیماندہ 13 بل بغیر دستخط کئے واپس بھجوا دیئے

اطلاعات کے مطابق کے صدر عارف علوی کی جانب سے دستخط کیے بغیر 13 بلز واپس قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو بھجوا دیے گئے۔

صدر نے کوڈ آف کرمنل پروسیجر ترمیمی بل واپس بھجوا دیا، بل پولیس کو بغیر وارنٹ گرفتاری کا اختیار دینے سے متعلق ہے۔

اس کے علاوی نیشل اسکلز یونیورسٹی ترمیمی بل،امپورٹ ایکسپورٹ ترمیمی بل، ہائیر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل، پاکستان انسٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی بل، نیوز پیپز اینڈ نیوز ایجنسیز اینڈ بکس رجسٹریشن بل، ہورائزن یونیورسٹی بل، صحافیوں اور میڈیا پروفیشنل کے تحفظ کا بل بھی واپس بھجوا دیا۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن ترمیمی، وفاقی اردو یونیورسٹی ترمیمی بل، این ایف سی انسٹیٹوٹ ملتان ترمیمی بل، نیشنل کمیشن برائے انسانی ترقی ترمیمی بل اور قومی ادارہ برائے ٹیکنالوجی بل بھی واپس بھجوائے گی

صدر نے ہدایت کی کہ پارلیمنٹ مذکورہ بلز پر دوبارہ غور کرے۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں