حکومت پاکستان سے ربانی برادران کو فوری شناختی کارڈ جاری کرنے کا مطالبہ

گوانتاموبے میں بے گناہ 21 سال گزارنے والے ربانی برادران کو حکومت پاکستان کی جانب سے تاحال شناختی کارڈ فراہم نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے

سینیٹر مشتاق احمد نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ
گوانتاناموبے میں 20 سال گزارنے والے 76 سالہ پاکستانی سیف اللہ پراچہ سے ان کے آفس کراچی میں ملاقات ہوئی۔ کمپوزڈ، ہنس مکھ، طاقتور اختراعی سوچ کے مالک، کاروباری منصوبوں کے ماہر، خوش خرم رہنے والے سیف اللہ پراچہ کے ساتھ ملاقات دلچسپ رہتی ہے۔ علمی گفتگو، تاریخی واقعات اور ملکی و عالمی حالات پر بہترین نظر ان کا خاصہ ہے۔

ملاقات میں بے گناہ 21 سال گوانتاناموبے میں گذارنے والے ربانی برادارن بھی شریک رہے، اور گوانتاموبے کی قید کے تلخ یادوں کا دور دُور تک چلا۔ حکومتِ پاکستان نے ربانی برادران کو ابھی تک شناختی کارڈ جاری نہیں کیا ہے، یہ نادرا کی اپنی شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور بدترین Bad Governance ہے۔ نادرا ربانی برادران کو فوری طور پر کمپیوٹرائرڈ کارڈ جاری کرے۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں