نواز شریف ستمبر کے تیسرے ہفتے واپس آ کر انتخابی مہم چلائیں گے: عرفان صدیقی

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نواز شریف ستمبر کے تیسرے ہفتے میں وطن آئیں گے اور انتخابی مہم چلائیں گے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ وزیرِ اعظم نواز شریف سمجھتے ہیں کہ اس سال الیکشن ہو جائیں گے، وہ چاہتے ہیں کہ الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت جانے لگتی ہے تو اسے بہت سے بھولے کام یاد آجاتے ہیں، میں نے کہا تھا کہ بل میں برق رفتاری اچھی نہیں ہے، جلدی زیادہ بل آتے ہیں تو ان کے مسودہ پر غور نہیں ہوتا۔

عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ جو بل آئے ان کی ضرورت تھی، یہ ن لیگ کے نہیں پی ڈی ایم کے بل تھے، ان لوگوں نے بل کی تیاریوں کے اجلاسوں میں شرکت کی اور بل پر دستخط کیے۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں