علی مردان ڈومکی نگران وزیراعلی بلوچستان مقرر

حکومت اور اپوزیشن کی نامزد پارلیمانی کمیٹی نے چار ناموں پر تفصیلی غور کیا جس کے بعد پارلیمانی کمیٹی نے علی مردان ڈومکی کی بطور نگراں وزیر اعلیٰ تقرری کی منظوری دے دی۔

اطلاعات کے مطابق میر علی مردان ڈومکی سمیت چار ناموں پر غور کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے رات گئے اجلاس میں فیصلہ ہوا، کمیٹی نے اتفاق رائے سے متعلق اسپیکر بلوچستان اسمبلی کو آگاہ کردیا ہے۔

اسپیکر بلوچستان اسمبلی آج باقاعدہ تحریر طور پر گورنر بلوچستان کو آگاہ کردیں گے، گورنر بلوچستان کی جانب سے نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد نامزد نگراں وزیر اعلیٰ کی تقریب حلف برداری کی تاریخ کا اعلان ہوگا۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں