نیب ترامیم کے کیخلاف کیس،جسٹس منصور کا فل کورٹ کی تشکیل کا مطالبہ

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف کیس میں جسٹس منصور علی شاہ نے کیس میں فل کورٹ بنانے کی آبزرویشن دے دی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دئیے کہ فوجی عدالتوں سے متعلق کیس میں 22 جون کو میں نے نوٹ لکھا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے آنے کے بعد اس کیس کو فل کورٹ کو سننا چاہیے۔سپریم کورٹ پہلے پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کا فیصلہ کرے۔آج بھی چیف جسٹس پاکستان سے درخواست کرتا ہوں کہ نیب ترامیم کیس فل کورٹ سنے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کا فیصلہ نہیں ہوا اگر سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کا فیصلہ ہو جاتا تو معاملہ مختلف ہوتا۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں