خیبرپختونخوا،نئی نگران کابینہ کے نو وزراء نے حلف اٹھا لیا

خیبر پختونخوا کی نئی نگراں کابینہ میں 9 وزراء نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں نگراں کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے نگراں کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔.

تقریب میں نگراں وزیرِ اعلیٰ محمد اعظم خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

احمد رسول بنگش، آصف رفیق، ڈاکٹر نجیب اللہ، ڈاکٹر محمد قاسم جان، جسٹس (ر) ارشاد حسین شاہ، سید عامر عبداللہ نگران کابینہ میں بحیثیت وزیر کابینہ شامل ہو گئے۔سید مسعود شاہ، فیروز جمال شاہ بھی نگراں وزراء میں شامل ہیں۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں