اسلحہ لائسنس کے اجراء پر پابندی عائد

نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھالنے کے فوراً بعد ایک اہم اقدام کرتے ہوئے نئے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مخلوط حکومت کی مدت ختم ہونے سے چند ہفتے قبل قومی اسمبلی میں ارکان اسمبلی نے متعدد مواقع پر اسلحہ لائسنسوں کے اجراء میں تاخیر اور اس سلسلے میں بیوروکریسی کے عدم تعاون کے رویے پر شدید احتجاج کیا تھا۔

نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد کہا کہ تمام شہریوں کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، جڑانوالہ کا سانحہ انتہائی افسوسناک اور رسول پاک کی تعلیمات کے منافی ہے، ہر شہری کو حق حاصل ہے کہ وہ پورے ملک میں بلا خوف و خطر نقل و حمل کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کسی گروہ کو تشدد کی اجازت نہ دی جائے گی، ہم سب کو مل کر ملک و قوم کی خدمت کیلئے کام کرنا ہو گا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کرپشن کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق نگران وزیر داخلہ کے حکم پر نئے اسلحہ لائسنسز کے اجرا پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں