پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ لاہور، سیالکوٹ، نارووال، راولپنڈی، جہلم، مری اور گلیات میں بعض مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو نے کا امکان ہے۔

اطلاعات کے مطابق ہفتہ کو جاری رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چکوال میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، صوبائی دارالحکومت لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصدریکارڈ کیا گیا

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں