صدر صاحب!اگر آپکا سٹاف بھی آپکی نہیں مانتا تو بہتر ہے مستعفیٰ ہو کر گھر چلے جائیں،عرفان صدیقی

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اگر سٹاف بھی صدر عارف علوی کے بس میں نہیں تو بہتر ہے کہ وہ مستعفیٰ ہو کر گھر چلے جائیں

سینیٹر عرفان صدیقی نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ پر دستخط نہ کرنے کے صدرعارف علوی کےموقف پر سوالات اٹھاتے کہا صدر علوی کھل کر بات کریں۔اگر بلوں سے اختلاف تھا تو انہوں نے کیوں اپنے اعتراضات درج نہ کئے؟

ان کا کہنا تھا کہ ہاں یا نہ کے بغیر بل واپس بھیجنے کا کیا مقصد تھا؟ میڈیا پہ خبریں آنے کے باوجود وہ دو دن کیوں چپ رہے؟بولے بھی تو معاملہ اور الجھا دیا۔اگر ان کا سٹاف بھی ان کے بس میں نہیں تو مستعفی ہو کر گھر چلے جائیں

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں