ترمیمی بلز کا معاملہ،صدر مملکت نے اپنے سیکرٹری کو عہدے سے ہٹا دیا

صدر مملکت نےآفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی بل پر دستخط کے معاملے میں اپنے سیکرٹری وقار احمد کو عہدے سے ہٹا دیا

ایوان صدر کے ٹویٹ کے مطابق گزشتہ روز کے بیان کے تناظر میں صدر سیکرٹریٹ نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو خط لکھا ہے کہ صدر کے سیکرٹری وقار احمد کی خدمات کی مزید ضرورت نہیں

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وقار احمد کو فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی22 گریڈ کی افسر ہمیرا احمد کو بطور سیکرٹری صدر مملکت تعینات کیا جائے

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں