اقلیتوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا:نگران وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی گروہ حملہ آور ہوگا تو ریاست ایکشن میں آئے گی۔ ملٹری لیڈرشپ نے یقین دلایا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق پر سمجھوتا نہیں ہوگا۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ جڑانوالہ سانحے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لئے فیصل آباد پہنچے

جڑانوالا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ عدل وانصاف سے ہی قائم رہ سکتا ہے۔ انتہا پسندی کا کسی مذہب، زبان یا فرقے سے تعلق نہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ جڑانوالہ واقعے پر بہت دکھ ہوا، یہ واقعہ ایک عمومی بیماری کی نشاندہی کررہا ہے، حکومت کو حلف لیے دو دن ہوئے تھےاور یہ واقعہ ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ عدل وانصاف سے ہی قائم رہ سکتا ہے، ہر شہری کا تحفظ یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، ملٹری لیڈر شپ نے یقین دلایا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق پرسمجھوتا نہیں ہوگا، کوئی بھی گروہ حملہ آور ہوگا تو ریاست ایکشن میں آئے گی

نگراں وزیراعظم کو سانحہ جڑانوالہ میں نقصانات پر بریفنگ دی گئی، جس کے بعد وہ سانحہ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ تقریب میں پہنچے اور متاثرین میں امدادی رقوم کے چیک بھی تقسیم کئے

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں