بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ،ایک شخص شہید،تین خواتین زخمی

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے شہید جبکہ تین خواتین زخمی ہوں گئیں

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ بھارتی فوج نے ایل او سی کے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 60 سالہ شخص غیاث شہید ہوگیا جبکہ فائرنگ سے کھیتوں میں گھاس کاٹنے والی تین خواتین بھی زخمی ہوئیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے بھارتی کھلم کھلا جارحیت موجودہ سیزفائر معاہدے کی واضح خلاف ورزی ہے، پاکستان اپنی سرحدوں پر امن و سکون کا خواہاں ہے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے، پاکستانی عوام کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں