ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 23 سے 27 اگست کےدوران وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

22 اگست کو بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کےبالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، گلیات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

24 تا 26 اگست تک ڈی آئی خان، بنوں، میانوالی، سرگودھا، خوشاب اور بھکر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ 25 تا 26 اگست ڈیرہ اوراس سے ملحقہ شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ موجود ہے۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں