الیکشن کمیشن کا انتخابات متعلق بڑی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے انتخابات سے متعلق ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کے شیڈول اور انتخابات کی تاریخ سے متعلق سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔

آئندہ الیکشن کے روڈ میپ پر مشاورت کیلئے الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کرے گا، سیاسی پارٹیوں کے ساتھ حلقہ بندیوں اور ووٹرز کی فہرستوں سےمتعلق امور پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں