چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے جج کی جے آئی ٹی کے روبرو عدم پیشی پر نوٹس لینے کا مطالبہ

ایکس سروس مین لیگل فورم نے کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں نامزد جج عاصم حفیظ کے پانچ مرتبہ طلبی کے باوجود جے آئی ٹی کے روبرو پیش نہ ہونے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

لیگل فورم کے کنوینئر ایڈووکیٹ کرنل(ر) انعام الرحیم نے کہا ہے کہ جب ملک کے دو سابق وزرائے اعظم جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہو چکے ہیں تو مذکورہ جج کو کس طرح استثنیٰ حاصل ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ ہم چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں کہ کون مذکورہ جج کی پشت پناہی کر رہا ہے اور اس نے ابھی تک خود کو قانون کے حوالے کیوں نہیں کیا جبکہ اسکا نام ایف آئی آر میں نامزد ہے اور مبینہ طور پر وقوعہ بھی انہی کے گھر ہوا ہے

ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی پہلے ہی رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو جج کے شامل تفتیش ہونے کا لکھ چکی ہے

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں