خواجہ حارث چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم سے الگ ہو گئے

خواجہ حارث نے توشہ خانہ کیس مین چیئر مین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم سے الگ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق مطابق خواجہ حارث نے قانونی ٹیم میں ڈسپلن کے تحفظات پر علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے

اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل اور سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کے لیے خواجہ حارث پیش نہیں ہوں گے۔22 اگست کی سماعت میں بھی خواجہ حارث عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔

اب سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نمائندگی لطیف کھوسہ اور دیگر وکلا کریں گے۔ خواجہ حارث نے کیس کی تمام فائلیں چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کو بھجوا دی ہیں۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں