دریائے ستلج میں پانی کی سطح مزید بڑھنے کا امکان،الرٹ جاری

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ معمول سے زیادہ بارشوں کے بعد دریائے ستلج میں پانی کی سطح اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید بڑھ سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ سلیمانکی ہیڈ ورکس پر دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب ہے، پانی کی بہاؤ کی شرح 1 لاکھ 52 ہزار کیوبک فٹ فی سیکنڈ (کیوسک) تک پہنچ گئی۔اسلام ہیڈ ورکس پر بہاؤ کی شرح84 ہزار 826 کیوسک کم ہے لیکن یہ تیزی سے بڑھ رہا ہے

اگلے 24 گھنٹوں کے دوران اس مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کی پیش گوئی کی ہے اور مقامی انتظامیہ کو بھی الرٹ کر دیا ہے۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں