انتخابات کی تاریخ سے متعلق چیف الیکشن کمشنر نے صدر کو جوابی مراسلے میں کیا کہا؟

چیف الیکشن کمشنر نے عام انتخابات کی تاریخ سے متعلق صدر کو جوابی خط میں کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ کی سیکشن 57 میں ترمیم کے بعد الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار ہے

تفصیلات کے مطابق جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کی سیکشن 57 میں 26 جون کو ترمیم کی گئی تھی،اس ترمیم سے قبل صدر الیکشن کی تاریخ کے لیےکمیشن سےمشاورت کرتا تھا،اب یہ اختیار الیکشن کمیشن کا ہے

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی آئین کے آرٹیکل 58 ون کے تحت وزیراعظم کی سفارش پر صدر نے 9 اگست کو تحلیل کی،وزیر اعظم کی سفارش پر اسمبلی تحلیل کی جائے تو اب کمیشن کو عام انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار ہے

یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عام انتخابات کی تاریخ کے فیصلے کے لیے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو خط لکھا تھا جس میں چیف الیکشن کمشنر کو انتخابات کی تاریخ کے لیے ملاقات کی دعوت دی گئی تھی

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں