سائفر گمشدگی کیس،شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ تین روز کی توسیع

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت نے سائفر گمشدگی کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید تین روز کی توسیع کر دی

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد اسلام آباد میں قائم آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا،جہاں ان کیمرہ سماعت ہوئی

سائفر کیس کی سماعت میں ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا اور بعد ازاں سابق وزیر خارجہ کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں