صدر مملکت نے اپنی تنخواہ میں اضافہ مانگ لیا

صدر عارف علوی اپنی تنخواہ میں اضافے کے خواہشمند ہیں

اطلاعات کے مطابق کچھ سرکاری دستاویزات سے پتہ چلا ہے کہ صدر عارف علوی نے پہلی تنخواہ میں اضافے کی باضابطہ درخواست یکم جولائی 2021 سے اور دوسری تنخواہ یکم جولائی 2023 س کے تحت کی گئی ہے۔

فی الوقت صدر کی ماہانہ تنخواہ 8لاکھ 46 ہزار 550 روپے ہے جس میں وہ دو مراحل کا اضافہ چاہتے ہیں جس کے تحت جولائی 2021ء سے ان کی تنخواہ 10لاکھ 24ہزار 325روپے جبکہ جولائی 2023ء سے ان کی تنخواہ 12 لاکھ 29 ہزار 190 روپے ہو جائے گی۔

رواں ماہ کے شروع میں اپنے ملٹری سیکرٹری کے ذریعے کابینہ سیکرٹری کو خط میں صدارتی سیکرٹریٹ نے صدر کی تنخواہ، الائونس اور مراعات کے ترمیمی ایکٹ 2018ء کے چوتھے شیڈول میں ترمیم کی خواہش کا اظہار کیا ہے تاکہ یکم جولائی 2021ء سے صدر مملکت کی تنخواہ 10 لاکھ 24ہزار 325 روپے جبکہ یکم جولائی 2023ء سے 12 لاکھ 29 ہزار 190 روپے ہو جائے۔

پبلک آفس ہولڈر کی حیثیت سے چیف جسٹس پاکستان کی تنخواہ میں دو سال کے دوران دو مرتبہ اضافہ کیا گیا۔ چیف جسٹس کی تنخواہ یکم جولائی 2021ء سے 10 لاکھ 24 ہزار 324 روپے جبکہ یکم جولائی 2023ء سے 12لاکھ 29 ہزار 189 روپےمقرر ہوئی۔ اس طرح، صدر کی تنخواہ طے شدہ اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے بڑھائی نہیں گئی

مذکورہ بالا کی روشنی میں ایوانِ صدر نے فورتھ شیڈول میں ترمیم کی خواہش ظاہر کی ہے۔ کابینہ ڈویژن نے معاملہ وزارت قانون کو بھیج دیا جس نے 18؍ اگست کو کابینہ ڈویژن کو تجویز دی کہ صدر کی تنخواہ میں اضافے کیلئے کام شروع کیا جائے۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں