عمران خان نے ملعون سلمان رشدی کے وکیل کو اپنا وکیل ہائر کیا: عطاتارڑ

مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ملعون سلمان رشدی کے وکیل کو اپنا وکیل مقرر کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے پی آئی چیئرمین کے غیر قانونی حراست اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق مقدمات میں برطانوی بیرسٹر جیفری رونالڈ رابرٹسن کی خدمات حاصل کرنے کے فیصلے پر تنقید کی اور کہا کہ کیا آپ اس ملک اور ریاست کے خلاف عالمی عدالت جارہے ہیں، بس اس کی کسررہ گئی تھی‘

عطاتارڑ نے کہا کہ آج ملک میں لوگ مہنگائی سے تنگ ہیں، 4 سال میں آپ نے ایک اینٹ تک نہیں لگائی

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں