عدالتی نظام کے لاڈلے کو عالمی عدالت جانے کی کیا ضرورت ہے؟رانا ثنا اللہ

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عدالتی نظام کے “لاڈلے” کو باہر جانے کی کیا ضرورت ہے؟

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مقدمات عالمی عدالتوں میں لے جانے سے متعلق خبریں سامنے آنے پر ردعمل میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف جانے کا مطلب پاکستان کو عالمی کٹہرے میں مجرم بنا کر کھڑا کرنا ہے، یہ مکروہ کام ملک دشمن اور ان کے کارندے کرتے ہیں

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا پاکستان کو عالمی عدالت انصاف میں کھڑا کرنے سے فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے انسانوں کے حقوق غصب کرنے والوں کو دلی خوشی ہوئی، کٹھ پتلی کو پاکستان کی عالمی بدنامی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں