پانچ ہزار کے نوٹ پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جعلی ہے: وزیر اطلاعات

نگران وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے سوشل میڈیا پر زیرگردش 5 ہزار روپےکے نوٹ کی بندش سے متعلق نوٹی فکیشن کو جعلی قرار دیا ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے ایکس پر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا جعلی نوٹی فکیشن شیئر کیا ہے جس میں وزارت خزانہ کی جانب سے 5 ہزار روپے کے نوٹ کی بندش کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیراطلاعات نے لکھا کہ 5 ہزار روپے سے متعلق یہ نوٹی فکیشن جھوٹا ہے، حکومتِ پاکستان ایسے جھوٹے نوٹی فکیشن پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرےگی۔

وزیراطلاعات نے لکھا کہ 5 ہزار روپے سے متعلق یہ نوٹی فکیشن جھوٹا ہے، حکومتِ پاکستان ایسے جھوٹے نوٹی فکیشن پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرےگی۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں