مہنگائی کا عفریت بے لگام،بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.96 فیصد کا مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کے جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 26.32 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

حالیہ ہفتے 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 14 میں استحکام رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹماٹر15 روپے، دال مسور32 روپے اور چینی 11 روپے 48 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ لہسن 20 روپے، دال مونگ 9 روپے 73 پیسے، پیاز3 روپے اور گڑ 8 روپے کلو مہنگا ہوا۔

دال ماش 15 روپے 48 پیسے، ٹوٹا چاول 3 روپے کلو مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 153 روپے اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 6 روپے مہنگا ہوا جبکہ تازہ دودھ، آلو، انڈے، دہی اورکیلے بھی مہنگے ہوئے

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں