بجلی چوری کیخلاف آپریشن جاری،21 افراد گرفتار،16کروڑ جرمانہ

نگران وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق سیکرٹری توانائی راشد لنگڑیال نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوچکا ہے، ابھی یہ آغاز ہے، یہ بہت زیادہ بے رحم اور ناقابل معافی ہوجائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک 40 لاکھ یونٹ بجلی چوری کے 2000 سے زیادہ کیسز کا پتا چلا ہے اور بجلی چوری کے الزام میں 21 افراد کو گرفتار کیا گیا جب کہ 16کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں