آئی ایم ایف مزید خونخوار،ڈومور کا مطالبہ

بجلی بلوں میں ریلیف کے معاملے کا تاحال کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا،آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی خود پیدا کرنے والی صنعتوں کو دی گئی مراعات واپس لینے کا مطالبہ کر دیا

اطلاعات کے مطابق آئی ایم ایف نے بجلی بنانے والی صنعتوں کے لیے گیس نرخوں میں فوری اضافے اور بجلی بنانے والی صنعتوں کیلئے گیس نرخوں میں اضافہ جولائی 2023 سے نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے

آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کو ہدایت دی ہے کہ صارفین کو ریلیف دینے کیلئے پاور سیکٹر کا نظام درست کیا جائے۔

بعض اطلاعات کے مطابق آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ اور وزارت توانائی سے 5 شرائط پر مبنی معاہدے کا مطالبہ کیا ہے۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں