لاپتہ افراد کے کمیشن کی کارکردگی مایوس کن ہے:وی بی ایم پی

وائس فار بلوچ مسنگ پرسن (وی بی ایم پی) نے لاپتہ افراد کیلئے قائم کردہ کمیشن کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا

تنظیم کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کے حوالے سےبنائے گئے کمیشن کا کام یہ تھا کہ وہ جبری گمشدگیوں میں ملوث کرداروں کا تعین کرے انکے اختیارات کو محدود اور جبری گمشدگیوں کے روک تھام کے حوالے سے پارلیمنٹ کو قانون سازی کی سفارش کرے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ کمیشن کو جو کام کرنا تھا وہ اس نے نہیں کیا

دوسری جانب تنظیم کا احتجاجی کیمپ 5167 دن سے جاری ہے جہاں ورثاء دنیا میں مروجہ جمہوری اصولوں کے مطابق پر امن جدو جہد کر رہے ہیں

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں