بہارہ کہو،مین مری روڈ کی تعمیر کام شروع نہ ہو سکا،مکین مشکلات کا شکار

بہارہ کہو فلائی اوور کی تعمیر کے بعد مین مری روڈ کی تعمیر کا کام ادھورا چھوڑ دیا گیا،جس کی وجہ سے مقامی آبادی سخت مشکلات کا شکار ہے

مین مری روڈ پر حافظ کی جھگی سٹاپ سے لیکر سترہ میل تک سڑک سخت خراب ہے،گاڑیوں کو قدم قدم پر نتھ ڈالے رکھتی ہے

مکینوں کا کہنا ہے کہ فلائی اوور کی تعمیر کے دوران یہی مری روڈ تعمیراتی سامان کیلئے استعمال کیا جاتا رہا،اب یہ روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے،گڑھے پڑے ہوئے ہیں،بارش مزید بیڑہ غرق کر دیتی ہے

ان کا کہنا تھا کہ مقامی آبادی سخت مشکلات کا شکار ہے،بچوں کو سکول لیجانے،مارکیٹوں کا رخ کرنے اور لوگوں کو نماز کیلئے جانے میں بھی دقت کا سامنا ہے

انہوں نے بتایا کہ فلائی اوور پر اب بھی ہیوی ٹریفک کے گزرنے پر پابندی عائد ہے، جو اسی مین مری روڈ کو استعمال کرتے ہیں لیکن اس کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع نہیں کیا گیا

ان کا کہنا تھا کہ حکام تمام تر صورت حال سے آگاہی کے باوجود لاتعلقی کے جزیرے پر بیٹھے ہوئے ہیں اور انہیں لوگوں کی مشکلات کا کوئی احساس نہیں ہے

مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مین مری روڈ کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے اور لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں