معمول کے مقدمات کی سماعت،5 میں سے 3 نمٹا دیئے

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے معمول کے مقدمات شروع کر دی

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پانچ میں سے تین کیسز نمٹا دیے۔

سپریم کورٹ نے سروس میٹر میں پاکستان پوسٹ کی درخواست خارج کردی اور قتل کے کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

علاوہ ازیں عدالت نے سی ڈی اے لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے کیس میں ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

سپریم کورٹ نے ملازمت بحالی کیلئے دائر اپیل میں وکیل کی استدعا پر دو ہفتوں کا وقت دے دیا۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں