ریلوے کا نظام ابتر، شیخوپورہ میں دو ٹرینیں ٹکرا گئیں،30 زخمی

شیخو پورہ میں 2 ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے فیروزوالا قلعہ ستار شاہ کے قریب میانوالی سے لاہور جانے والی ٹرین پٹڑی پر کھڑی مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 30 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

دوسری جانب غفلت برتنے پر ڈرائیور اور اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور، اسٹیشن ماسٹر قلعہ ستار شاہ اور کیبن مین کو معطل کر کے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں