ڈالر نیچے آنے سے چار ہزار ارب روپے ملکی قرضہ کم ہوا:نگران وزیراعظم

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ  ڈالر کے نیچے آنے سے ملک کا 4  ہزار  ارب روپےکا قرضہ کم ہوگیا

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس پشاور میں تاجروں اور  میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ڈالر کے نیچے آنے سے 4 ہزار  ارب روپےکا قرضہ کم ہوگیا، بہت جلد پیٹرول کی نئی قیمت آئےگی

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ افغانستان سے سفارتی آداب کے مطابق اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں جہاں ویزا اور سفری دستاویزات کے تحت ہی لوگ دوسرے ملک جا سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری پالیسی غیرقانونی طورپر مقیم لوگوں کو  واپس بھیجنے کی ہے، افغان مہاجرین واپس جائیں گے، انہیں بدلہ لینےکی کفیت میں نہیں بھیج رہے۔

ایک سوال کے جواب میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے، وہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور ریاست پاکستان ان کے خلاف کارروائی کر رہی ہے،دہشت گردی جو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم ہیں

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف عدالتی فیصلے کے تحت گئے ہیں ، جب واپس لوٹیں گے تو جیسے قانون کہےگا نگران  حکومت وہ کرے گی

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں