حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

مہنگائی کی چکی میں پستے عوام کیلئے خوشخبری،حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے کمی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 283 روپے 83 پیسے فی لیٹر  ہوگی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 15 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 303 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

 مٹی کےتیل نئی قیمت 214 روپے 85 پیسے ہوگی اور نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا

وزارت خزانہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہے

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں