فیول ایڈجسمنٹ سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

سپریم کورٹ نےفیول پرائس ایڈجسٹمنٹ غیر قانونی قرار دینےکا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

عدالت نے ترسیلی کمپنیوں کو آج سے ہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ وصول کرنے کا حکم دے دیا ہے

لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے خلاف کمپنیوں کا معاملہ نیپرا اپیلیٹ ٹریبونل کو بھیج دیا

عدالت عظمٰی کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ غیر قانونی قرار دینےکا فیصلہ آئینی و قانونی طور پر قابل عمل نہیں ہے

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں