چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل ٹرائل کیخلاف خصوصی عدالت سے رجوع کی ہدایت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کے خلاف درخواست نمٹا دی

عدالت نے درخواست گزار کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے

تفصیلات کے مطابق عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ 

جیل ٹرائل چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں ہے

عدالت عالیہ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سائفر کیس کی جیل میں سماعت کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی ہے

فیصلے میں لکھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی خود اپنی سیکیورٹی کے حوالے سے متعدد بار خدشات کا اظہار کر چکے ہیں، بظاہر جیل ٹرائل کے معاملے پر کوئی بد نیتی نظر نہیں آئی۔ جیل ٹرائل پر تحفظات ہوں تو درخواست گزار ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں