غزہ مارچ ہر صورت ہو گا:سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہماری مٹی اور سڑکیں ہماری ہیں،کل ہر صورت غزہ مارچ ہو گا

تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے کہا ہے کہ غزہ بیس دن سے بارود کی آگ میں جل رہا ہے،اسرائیل نے غزہ میں زمینی حملے شروع کر دیئے ہیں،مسجد اقصی کو عبادت کیلئے بند کر دیا گیا ہے

ان کا کہنا تھا کہ اتوار کو دو بجے غزہ مارچ کریں گے،اس حوالے سے بھرپور تیاریاں جاری ہیں،غزہ کے لوگ بارود کے شعلوں میں کھڑے ہیں،ہر صورت میں غزہ مارچ ہو گا،ہم ڈرنے والے نہیں ہیں

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ انتظامیہ نے لاٹھی چارج کر کے دنیا میں بدنامی کرائی،امریکی سفارت خانے کے سامنے احتجاج ہو گا،اسلام آباد کے امیر سے بات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ معائنہ کرنے آئی اور اچانک گرفتاریاں شروع کر دیں

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں