بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی نہ ہو سکی

پٹرولیم مصنوعات اور ڈالر کی قیمت میں کمی کے باوجود بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں تاحال کمی نہ ہو سکی،خوراک کی بڑھتی قیمتوں کو غربت میں اضافے کی بڑی وجہ قرار دیا جاتا ہے

تفصیلات کے مطابق آلو 90 سے 116 روپے کلو ، پیاز 85 سے 120 ،ٹماٹر 114 سے 160 روپے فی کلو، لہسن کوئٹہ 415 سے 540 روپے فی کلو، لہسن دیسی265 سے لیکر300 فی کلو، روپے ،شلجم 76 سے 90 روپے، ،مرچ 110 روپے ۔ شملہ مرچ 170 روپے میں فروخت ہورہی ہے

ٹینڈا 135 روپے فی کلو سے157 اور کھیرا 60 سے 70 روپے کلو ،پھول گوبھی 60 سے 70 روپے ، بند گوبھی 95 ، پالک کی گڈی 36 سے 50 روپے اور لوکی 90 روپے کلو جبکہ لیموں 90 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے

 شیور انڈے 330 روپے درجن سے 370 روپے درجن تک،دال چنا 280 روپے ، دال ماش 580، مونگ 320، مسور 400 ، سفید چنا 480 ،کالا چنا 300، چینی 170 روپے فی کلو ہے۔  کوکنگ آئل 540 سے لیکر 570 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے

اسی طرح متعدد دیگر اشیائے ضروریہ بھی بدستور مہنگی ہیں

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں