جماعت اسلامی کے غزہ مارچ میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قبلہ اول کی آزادی ہر مسلمان کا مسئلہ ہے،امریکہ اسرائیل کیساتھ ہے تو ہم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکی سفارت خانے کے باہر غزہ مارچ میں بہت بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے جنہوں نے اسرائیلی درندگی کے خلاف نعرے بازی کی

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے تو ہم فلسطین کے ساتھ ہیں،فلسطینی مجاہدین کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اگلا مارچ 19 نومبر کو لاہور میں کریں گے

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کو شکست ہو گی،فلسطین کا مسئلہ صرف عربوں کا نہیں بلکہ ہر مسلمان کا ہے ۔،مسلم حکمرانوں نے اس معاملے پر اپنا حق ادا نہیں کیا،کاش آج اسلامی ممالک ایک آواز بنتے

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے مقدس سرزمین چھوڑنے تک تحریک جاری رہے گی،اسرائیل غزہ میں سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے

Share

اپنا تبصرہ بھیجیں